اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال کلب میں جماعت اسلامی سیاسی کمیٹی کے چیئرمین شیخ شاہد حمید کے بیٹے لقمان حمید کے دعوت ولیمہ میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امریکہ اور اتحادی فوجوں کی ناکامی کے بعد امریکہ کی طالبان کو تقسیم کرنے کی سازش ناکام ہوگئی‘ اگر دس محرم کی قتل و غارت گری کی تحقیقات کروا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا جاتا تو رسم چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام پر کراچی دوبارہ خون میں نہ نہاتا۔
انہوں نے کہاکہ اگر حکمران اتحادی جماعتوں نے صورتحال کو کنٹرول نہ کیا تو جمہوریت کی ناکامی سے ملک خونی انقلاب کی طرف جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکمران 1973ء کے آئین میں 17 ویں ترمیم ختم نہیں کرسکتے کیونکہ اس میں خواتین کی نشستوں اور 18 سال ووٹر کی عمر اور بلدیاتی انتخابات کو لازمی قرار دی گئیں شقوں کو ختم کرنے سے پورا نظام ملیامیٹ ہو جائے گا۔ ایم ا یم ا ے 58 ٹو بی کی پہلے بھی مخالف تھی اب بھی مخالف ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران اور فرینڈلی اپوزیشن ایم ایم اے پر سترہویں ترمیم میں تعاون پر ہمیں برا بھلا کہتے ہیں۔ اب دونوں بڑی جماعتیں سترہویں کو ختم کرنے میں دیر کیوں کررہی ہیں۔ انہیں فوری ترامیم کا بل ا سمبلی میں لانا چاہئے ورنہ حکمران منہ دیکھتے رہ جائیں گے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کے بجائے کچھ نہ ملے گا۔
/152